اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیرالیکشن کمیشن کو الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پرآگے نہیں بڑھ سکتی، سپریم کورٹ وزیراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے،کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے،
انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، نوازشریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے نوازشریف عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں