رانا ثناء اللہ نے عام انتخابات 8 اکتوبر سے بھی آگے جانے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اشارہ دیا ہے کہ حالات کچھ ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات 8 اکتوبر کے بعد بھی منعقد نہ ہوں ۔۔۔۔ ایک میڈیا انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی،

سپریم کورٹ وزيراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے۔۔۔۔ کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے، نواز شریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں۔۔۔۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں