امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن کا عمران خان کو ٹیلی فون، حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی یقین دہانی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرنے والے پاکستانی امریکن شہری ڈاکٹر آصف نے عمران خان کے امریکی لیڈروں سے رابطے اور بات چیت میں تیزی پیدا کر دی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف کی کوششوں سے امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔۔۔۔پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف نے ٹڈلیو کی عمران خان سے بات کرائی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو مبینہ درپیش خطرات پر بات چیت کی۔۔۔۔

اس موقع پر امریکی رکن کانگریس نے عمران خان کو یقین دلایا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ٹڈلیو کانگریس کے بااثر ڈیموکریٹک کاکس کے وائس چئیر ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close