صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ، شہادتوں کی اطلاعات

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں شارع اقبال بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 8 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑیاں گزر رہی تھیں جب یہ دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں۔جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close