انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔

کابینہ سے منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے سینیٹرزکی تجاویز جمعرات تک طلب کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close