اس سال روزے 29 یا 30؟ سائنسی بنیادوں پر حتمی اعلان سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اس سال روزے 29 ہوں گے یا 30؟ عید الفطر کب ہو گی؟۔۔۔ اس حوالے سے سائنسی بنیادوںپر حتمی اعلان سامنے آ گیا ہے۔۔۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کی چاند نظر نہیں آئے گا۔۔۔انہوں نے کہا کہ اس سال روزے 30 ہوں گے اور عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔۔۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔۔۔۔اُس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close