چیف جسٹس سے جنگ، پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی، ن لیگ اکیلی رہ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے درمیان جاری شدید جنگ میں حکمران اتحاد کی اہم ترین جماعت پاکستان پیپلز پارٹی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف انتہائی اقدام کی تجویز سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور سپریم کورٹ کے معاملے میں فل کورٹ کے قیام اور پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیڈ لاک کی بجائے مذاکرات پر زور دیا ہے ۔۔۔ اس طرح ن لیگ اس معاملے میں سخت مؤقف اختیار کر کے اکیلی رہ گئی ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان کے سوالوں کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔۔۔۔۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں