ن لیگ میں بغاوت، 5 سینئر ترین رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا کر شو کاز جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کو جہاں ایک طرف عمران خان کی جارحانہ سیاست اور دباؤ کا سامنا ہے تو دوسری جانب کئی سینئر رہنما پارٹی میں اپنی پوزیشن کی بحالی اور بہتری کے خواہشمند ہیں لیکن نئے آنے والے ان کے لیے جگہ نہیں بننے دے رہے۔

 

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پانچ سینئر ترین رہنماؤں کا شو کاز جاری کر دیئے ہیں۔۔۔ان رہنماؤں کو پارٹی کے موجوہد عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔۔۔ ان رہنماؤں میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید مفکر خان اور ایثال خان شامل ہیں۔۔۔۔۔سینئر لیگی رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں انہیں ہارٹی سے نکال دیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close