وطن کی محبت غالب آ گئی، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی

کراچی (پی این آئی) وطن کی محبت غالب آ گئی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں نے ضرورت کے وقت ڈالروں کی بارش کر دی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ڈپازٹس 6 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے ہیں۔۔۔۔کراچی میں پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل کھاتے 5 لاکھ 36 ہزار ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 1.83 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔۔۔۔ جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے شریعہ بیس سرمایہ کاری 1.82 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 49 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close