بلوچستان میں بڑی کارروائی، بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بلوچستان میں کالعدم جماعت بلوچ نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلزار امام بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور سربراہ ہے جو بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ہونے والے درجنوں دہشت گرد حملوں بشمول پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی بی این اے ملوث ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close