سب سینئر رہنما پیچھے رہ گئے، پرویز الہیٰ عمران خان کے سب سے زیادہ قریب ہو گئے

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی میں سب سے آخر میں شمار اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہٰی پارٹی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے سب سے زیادہ قریب ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں مشاورت کے حوالے سے پارٹی کے سب سینئر رہنما پیچھے رہ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوئی جبکہ سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے۔۔۔۔عمران خان نے کہا کہ حکومت جتنا مرضی رو دھو لے، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی قرارداد لانے والوں کے خلاف نااہلی ریفرنس داخل کر رہے ہیں۔۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام عدلیہ کے تحفظ، آئین کی سربلندی کےلیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار رہیں۔۔۔۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ غیر آئینی قراردادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتیں۔۔۔۔۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدرآمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا۔ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہٹ دھرمی، غیر آئینی روش ترک کردے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ مریم نواز، رانا ثناء اور وزیر قانون نے حکومت اور پی ڈی ایم کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں