اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے تین ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی رائے سے کھل کر اختلاف کا اظہار کر دیا ہے۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں، میاں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔۔۔۔جیو نیوز کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس پر لازم تھا اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے،
انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی فیصلہ متنازع ہو گیا۔۔۔۔ تاہم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، ریفرنس سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا ہو گی۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف ریفرنس دائر کرنے کا غلط مطالبہ کر رہے ہیں؟ شاہد خاقان نے جواب دیا کہ اگر کوئی گراؤنڈ ہے تو بالکل ریفرنس کرنا چاہیے، مجھے نہیں پتہ کن گراؤنڈز پر حکومت سوچ رہی ہے۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سیاسی، عدالتی اور فوجی قیادت کی ضرورت ہے، آج ضرورت ہے قیادت آگے بڑھے اور اپنے مفادات سے پیچھے ہٹے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو سب نے کہا کہ فل بینچ بنائیں مگر بات نہیں مانی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں