شیخ رشید نے عمران خان کی مقبولیت کا کریڈٹ مریم نواز کو دے دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بے وقوفی سے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات کراو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکومت کے موقف پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آگیا ہے، اگر ہمت ہے تو ججز کے خلاف ریفرنس لائیں۔ ججز کے خلاف ریفرنس کی خواہش صرف مریم نواز کی ہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے فراری ہیں۔ صرف 3 سیاسی جماعتوں نے اب تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، باقی جماعتوں کے پاس امیدوار بھی موجود نہیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصا کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات سے متعلق کوئی رائے ہے، تو دے دیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حماقتوں کی وجہ سے عمران خان زمین سے آسمان پر پہنچ گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close