نواز شریف کی لندن سے روانگی کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی شہر جدہ پہنچیں گے۔۔۔۔ اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف تین دن تک جدہ اور پھر مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔۔۔۔ مریم نواز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں