اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد اور ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کر لیا،زیراعظم نے قانونی ٹیم کو ٹاسک بھی سونپ دیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کابینہ اجلاس طلب کر لیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت اہم ہے، تمام ارکان ضرور شرکت کریں، سول بالادستی اور پارلیمان کے استحکام کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کی بے توقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ نہ بنا کر انصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ اپنی بالادستی تسلیم کروائے، اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا تو بہت نقصان ہوگا، اجلاس میں سیاسی قائدین کا اظہار خیال۔بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، مریم نواز سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماں نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر نواز شریف بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی، قانونی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے محرکات پر بریفنگ دیتے ہوئے مختلف آئینی و قانونی آپشنز سیاسی قیادت کے سامنے رکھے گئے، قانونی ٹیم نے عدالتی حکم کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ ادھورے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو گا، اس موقع پر شرکا نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی معاملے سے متعلق نامکمل فیصلے پر تشویش ہے اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی بالادستی کیلئے ٹکرا ئوکی راہ اپنانے کی تجویز دے دی جبکہ نواز شریف اور مریم نواز نے بینچ میں شامل ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا۔اجلاس میں سیاسی قائدین نے کہا کہ سول بالادستی اور پارلیمان کے استحکام کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کی بے توقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ نہ بنا کر انصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ اپنی بالادستی تسلیم کروائے، اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا تو بہت نقصان ہوگا۔اجلاس کے آخر میں تمام قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی غور ہوا اس حوالے سے وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو ٹاسک بھی سونپ دیا، ریفرنس کی منظوری کیلئے کل کابینہ کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں