اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔۔۔۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ عمران خان کو بحثیت پارٹی سربراہ گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔۔۔۔

عمران خان کو آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مدعو کرنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے مختلف رویے کا اظہار کیا ہے ۔۔۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو بتائیں حکومت پہلے جو آئین توڑنے کی بات کر رہی ہے، اسے تو بچائیں جبکہ سابق وزیر خارجہ اور ہی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دعوت دینے سے پہلے اسپیکر پہلے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو تو قومی اسمبلی میں آنے دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close