اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 22مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کو بحال کر دیا ہے ۔آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں