شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ سے چھٹی یا ۔۔۔۔ فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ فیصلہ آج سنائے گی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلہ 11:30 بجے کے بعد کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے تاہم فیصلے کے حتمی وقت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔۔۔۔ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت مکمل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔۔۔۔ گزشتہ روز کی سماعت میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، الیکشن کمیشن کے وکلاء سجیل سواتی اور عرفان قادر، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر، پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ڈپٹی سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں