لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں،جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے، تحریک انصاف عوامی رائے کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور بحرانوں کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے، دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے،
مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اظہار و خیال سے لیکر جان و شخصی وقار کے حق تک کو بیدردی سے پامال کیا گیا، سیاسی آزادیوں اور حقوق پر پیہم حملوں سے پوری دستوری سکیم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے ملاقات کی ۔قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر اور سیاسی مشیر طلال رضا بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے فروغ و استحکام، دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر تحریک انصاف کے ویژن پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی سطح پر اس کیخلاف پائی جانے والی تشویش کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں،جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے، تحریک انصاف عوامی رائے کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور بحرانوں کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے، دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے، مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اظہار و خیال سے لیکر جان و شخصی وقار کے حق تک کو بیدردی سے پامال کیا گیا، سیاسی آزادیوں اور حقوق پر پیہم حملوں سے پوری دستوری سکیم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زوردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں