آئی ایم ایف نے حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے ہیں 

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے ۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، حالات بہتر ہو جائیں گے اور ہمارا ایمان ہے جب وقت آئے گا تو حالات بدل جائیں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پائوں باندھ ہوئے ہیں ،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کو تسلیم کر لیا گیا ہے ،

پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط کو لے کر ڈیبیٹ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close