فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سینئر رہنما فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو جس انارکی میں دھکیل دیا گیا ہے، حکمرانوں کو سمجھ نہیں آ رہا کہ اس بحران سے کیسے نکلنا ہے۔۔۔۔ ظلِ شاہ کیس میں لاہور پولیس ہماری ملزم ہے ، عدلیہ کے خلاف مہم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،

سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کی باتیں کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔۔۔۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی حمایت میں دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close