اسلام آ باد(پی این آ ئی) چیف جسٹس نے انتخابات کے التوا کے معاملے میں حکومت کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اس معاملے کی سماعت بھی پیر کی صبح تک ملتوی کر دی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا ہے۔دوسری جانب جسٹس جمال مندو خیل نے بینچ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آرڈر کورٹ میں لکھوایا نہیں گیا اور نہ چیف جسٹس نے مشاورت کی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ معاملے کو اوپن کورٹ میں غور کرنا چاہیے،مجھ سے آرڈر لکھواتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ بینچ میں میری ضرورت نہیں ہے،میں اس دعا کے ساتھ خود کو الگ کرتا ہوں کہ اللہ اس ادارے کو خیر میں رکھے۔ جو بھی فیصلہ آئے وہ سب کو قبول ہو،ہم سب آئین کے پابند ہیں اور رہنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں