حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا

اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا۔نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی اور اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی ہے جس کی وصولی آئندہ مالی سال سے کی جائے گی۔

بجلی پر اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا جب کہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔حکومت اس سال جون تک 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close