اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس امین الدین خان کے بعد جسٹس جمال مندوخیل نے بھی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق کیس سننے سے انکار کر دیا ہے۔
انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل ہوا تھا۔۔۔۔
گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان کے کیس سننے سے معذرت کے بعد پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا۔۔۔۔تشکیل ہونے والے لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان شامل تھے۔۔۔۔سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے نوے روز میں انتخابات نہ کروانے پر از خود نوٹس لیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں