وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی اہم ترین ساتھی نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور ہو گیا۔عرفان قادر کے بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،عرفان قادر نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الٰہی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے صدر پاکستان نے منظور کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close