’ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے اب یا عمران خان رہے گا یا ہم‘ ہم کس تک جانے کیلئے تیار ہیں ؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے اب یا عمران خان رہے گا یا پھر ہم رہیں گے اور یہاں دونوں میں سے کسی ایک کا وجود باقی رہنا ضروری ہے اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جا ئیں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے پی این این کو ایک انٹرویو میں صحافی کے سوال پر کہا کہ جو لوگ عمران خان کیساتھ ہیں وہ ہمارے خلاف ہیں اور ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں ؟۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اب ملک میں کیا انارکی پھیلنی ہے پہلے ہی اتنی پھیلی ہوئی اس میں سب قصور عمران خان خان کا ہے ۔ اب یا تو عمران خان سیاست سے منفی ہو جائے گا یا پھر ہم سیاست سے منفی ہو جائیں گے جس سٹیج پر ملک کھڑا ہے اس میں سب قصور عمران خان کا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close