اٹلی جانے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 34 لاپتہ، پاکستانیوں کی کیا اطلاع ہے؟

روم (پی این آئی) عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی تیونس کے قریب سمندر میں ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔ کشتی کسی پاکستانی کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں ہے ۔۔۔۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ دو روز میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے اور ان افسوس واقعات میں اب تک 67 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ دو روز پہلے دو مختلف ریسکیو آپریشنز میں اطالوی ساحل کے قریب 750 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 33 افراد کی تلاش نہیں کی جا سکی تھی۔۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ایک اور واقعے میں صفاقس کے ساحل کے قریب سات افراد ہلاک ہوئے جن میں بہت چھوٹے اور کچھ بڑے بچے بھی شامل ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دو دنوں کے دوران گارڈز نے اٹلی جانے والی 56 کشتیوں کو روکا اور تین ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close