جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل

اسلام آباد (پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی معاملے پر سابق وزیر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا۔ جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔سینئر سول جج رانامجاہدرحیم نے عمران خان کے 29مارچ تک ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close