پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، کتنے گرفتار؟ کس کی تلاش جاری؟

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کے صدر عمران حیات کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے راشد حفیظ اور ماجد حسین کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ روات میں سابق ایم پی اے راجہ وحید قاسم کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ان چھاپوں میں کسی رہنما کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم 17 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی تلاش جاری رہے گی جب تک کہ انہیں پکڑ نہ لیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close