خیبرپختونخوا، نگران حکومت سے اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

پشاور (پی این آئی) خیبر کی نگران حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ نگران وزیر اعلیٰ کی کابینہ سے اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔۔۔ رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنا تحریری استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو بھیج دیا ہے۔۔

۔ہدایت اللہ طوری کے مطابق وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے استعفے کی کوئی تفصیلی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close