ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، پھر کیا ہوا؟

کوٹری(آئی این پی ) بولہاری اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے میں سلیپرز کو نقصان پہنچا۔ نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے ریلوے لائن کو اڑانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں کراچی سے پنجاب جانے والی ریلوے لائن کے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز سمیت ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام کے مطابق دھماکا کریکر کا تھا جس سے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close