الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 30اپریل کوہونیوالے الیکشن ملتوی کر دیئے، نئی تاریخ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close