توشہ خانہ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا، حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (پی این آئی) 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکے لیے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا ہے۔۔۔۔ جس سے میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ ان کے سابقہ ادوار کی کارگذاریوں کا راز فاش ہو جائے گا۔۔۔آج صبح کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی ۔۔۔

درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔ فاضل عدالت نے 1990سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہے کہ جس دوست ملک نے تحائف دئیے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close