عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک سے عدالت میں پیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو عدالت کے باہر اپنے لیڈر کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں۔ہائیکورٹ کے سکیورٹی عملے نے عمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے کے اندر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تاہم بعد ازاں انہیں اجازت دیدی گئی۔عمران خان گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close