لوئر کوہستان میں قدرتی آفت، 6 بچیوں، 3 بچوں، 2 خواتین سمیت 11 جاں بحق

سیری پٹن (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے گاؤں سیری پٹن میں گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق افراد میں 6 بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔۔۔۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، آگ کی شدت سے کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر اور جھلس کر 11 افرادجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔۔۔۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close