اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا،
انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں