لاہور (پی این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔آئی جی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس ٹرائل عدالت کےفیصلے پر عمل درآمد کے لئے زمان پارک پہنچی، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھرائوسے متعدد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ
کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جس سے قیمتی گاڑیوں کو آگ لگی، کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور قانون کو ہاتھ میں لیا، زمان پارک میں مشتبہ تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والے کارکنوں کی گرفتاری مطلوب ہے جو زمان پارک میں چھپے بیٹھے ہیں، پولیس کو زمان پارک میں رسائی نہ ہونے سے نامزد ملزموں کی گرفتاری نہیں ہو پا رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کے تفتیش کاروں کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کی اجازت دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں