عمران خان کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ رات زمان پارک میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں لیگل ٹیم نے مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم سے طویل مشاورت کی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا، گوہر علی خان اور دیگر وکلا نے قانونی نکات پر بات کی جب کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔۔۔۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کل اسلام آباد ضلعی کچہری پیش ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close