پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام، وزیر اعظم شہباز شریف نے اصلی خبر دیدی

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم آفس نے ایٹمی جوہری توانائی اور میزائل پروگرام کے بارے چلنے والوں کی خبروں کی تردید کردی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے،مکمل محفوظ اور کسی دبائو کے بغیر ہے جس کی ریاست غیرت مندی سے حفاظت کرتی ہے۔

جمعرات وزیر اعظم آفس کی جانب سے ایٹمی جوہری توانائی اور میزائل پروگرام کے بارے چلنے والوں کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے بتایاگیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا پر گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات، پریس ریلیز، سوالات اور مختلف دعوں میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے دورہ پاکستان کے تناظر میں پرامن ایٹمی پروگرام کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے جس کی ریاست غیرت مندی سے حفاظت کرتی ہے، مکمل پروگرام کلی طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دبا کے بغیر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی پروگرام اس مقصد کو ہر طرح سے پورا کرتا ہے جس کے لیے یہ صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close