پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گھر سے باہر آگئے

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان زمان پارک میں اپنے گھر سے باہر آگئے، انہوں نے گیس ماسک لگا کر کارکنوں سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں، بدھ کی صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی،

پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں، تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔مال روڈ، دھرمپورہ اور زمان پارک پوری رات ميدان جنگ بنا رہا، رات بھر پی ٹی آئی کارکنان اور پوليس کے درميان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، پتھراو سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور ایس پی عمارہ شیرازی بھی زخمی ہوگئیں۔پتھراؤ کے نتیجے میں درجنوں پولیس اور ڈولفن اہلکار زخمی ہوئے،

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنزافضال کوثر اور سہيل سکھیرا تمام رات مال روڈ پر موجود رہے، قصور،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ ڈویژن سے آنیوالی پولیس فورس اور رينجرز اہلکاروں نے زمان پارک کو تینوں اطراف سے گھیرے ميں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close