اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے د رمیان ہونے والے تصادم پر افسوس ہے، عمران خان کی گرفتاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات اچھے اور انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ایک طرف عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ملکی معیشت بھی ٹھیک نہیں لہٰذا حکومت کو ان معاملات کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔صدر مملکت نے سوال کیا کہ کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت، عزت اور وقار کیلئے فکر مندہوں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں