لاہور (پی این آئی) پولیس کی طرف سے گرفتاری کا یقین ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی معاملات چلانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔
عمران خان نے پارٹی امور چلانے کیلئے6رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سیف اللہ نیازی ،اعظم سواتی، مراد سعید،علی امین گنڈاپور اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا ہے اور عمران خان کے گھر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کسی بھی وقت عمران خان کی گرفتاری کی خبر آنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں