اسلام آباد (پی ٹی آئی) عدالت ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ۔۔۔۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔۔۔۔ اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیئے ہیں۔۔۔۔گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔۔۔۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے عمران خان کی درخواست پر آج سماعت کی۔۔۔۔۔
عمران خان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات قابلِ ضمانت ہیں، اس پر جج نے سوال کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ وکیل نے کہا کہ اس سے پہلے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔۔۔۔۔عدالت پی ٹی آئی وکلا کو سکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔۔۔۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پولیس کو 16 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں