شاہ محمود قریشی کے عزائم سامنے آ گئے، پنجاب اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنیکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی نے پی پی217 ملتان سے اپنے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 2018 میں اسی حلقے سے سلمان نعیم سے ہار چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرا کے شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ریٹرننگ افسران کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ اور اسکروٹنی کے عمل کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔اجلاس کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 اور 14 مارچ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے، 22 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔5 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی فہرست بھی جاری کردی۔ای سی پی کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر، فون نمبرز اور پنجاب میں قائم فیسلی ٹیشن سینٹرز کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں