واشنگٹن (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کارکن ظل شاہ کی موت کے حوالے سے امریکہ کی مدد طلب کر لی ہے۔ اس حوالے سے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گفتگو کے بعد بریڈ شرمین جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔یہ بات اہم ہے کہ ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن کی طرف سے ظل شاہ کی موت پر بہت مضبوط بیان آ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ ظلِ شاہ کے قتل کے نتائج حکمرانوں کی توقعات سے کہیں بڑے نکلیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں