لاہور (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ علی بلال کو ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ علی بلال کو لانے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان میں عمر اور جہانزیب شامل ہیں۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے بیان دیا کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی، واقعہ فورٹریس اسٹیڈیم پل پر پیش آیا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں ریلی کے دوران ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت تشدد سے ہوئی۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔۔۔۔علی بلال عرف ظل شاہ کا پوسٹ مارٹم لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں