لاہور (پی این آئی) گجرات کے چوہدری برادران میں سیاسی اختلاف عدالتی چارہ جوئی تک پہنچ گیا ہے ۔۔۔ چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے چوہدری چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔۔۔چوہدری وجاہت حسین کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری شجاعت حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا کر یہ عہدہ چوہدری وجاہت حسین کو دے دیا گیا تھا۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت پر بحال کر دیا گیا تھا۔۔۔ مزکورہ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔۔۔ اس لیے چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر رہیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں