آرمی چیف نے صدر علوی کے ذریعے عمران خان اور وزیراعظم کی ملاقات کی کوشش کی تو خان صاحب نے کیا کہا؟سینئر صحافی کامران خان کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے صدر علوی کے ذریعے عمران خان اور وزیراعظم کی ملاقات کی کوشش کی ۔ سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر خان صاحب نہ مانے بلکہ آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جنرل عاصم نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں