عمران خان کی 3کیسز میں نااہلی یقینی ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ، ٹیریان وائٹ اور ممنوعہ فنڈنگ سنگین کیسز ہیں، ان کیسز میں عمران خان کا نااہل ہونا اور سزا ہونا صاف نظر آرہا ہے، اگر، عدالت عمران خان کو بری کرتی ہے تو فیصلہ قبول کریں گے۔

 

 

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ، ٹیریان وائٹ اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز اہم ہیں، ان کیسز میں عمران خان کا نااہل ہونا اور سزا ہونا صاف نظر آرہا ہے۔ہم چاہتے عمران خان کے خلاف کیسز کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیئے، عدالت عمران خان کو بری کرتی ہے تو کرے ہم فیصلہ قبول کریں گے، لیکن عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، اگر نہیں پیش ہوگا تو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے جائے گی تو پھر پوری تیاری کے ساتھ جائے گی۔ عمران خان کا پلستر اور خون کا ٹیسٹ کرائیں گے، عمران خان کا پلستر پانچ ماہ سے اتر نہیں رہا،پلستر اس لئے لگایا ہوا ہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونا پڑے۔عمران خان آئیس کا نشہ کرتا ہے ، میرے پاس ثبوت ہیں، اس کا اور میرا دونوں کا بلڈ ٹیسٹ کرالیں۔ آج نیب ٹیم نے بھی ضابطے کی کاروائی کی ہے اور سب کچھ لکھا ہے، ہمارا مقصد عمران خان کو آگاہ کرنا تھا کہ تمہارے خلاف کیسز ہیں۔

 

 

 

اگر عمران خان اس وقت جب اسلام آباد پر حملہ آور ہورہا تھا تو اس وقت ہتھے چڑھ جاتا تو مچھ جیل بھیجتے ۔ لیکن اب عمران خان کے کیسز کی متعلقہ عدالت کی حدود میں جو عدالت ہوگی وہاں رکھیں گے۔اس وقت پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ دشمنی ہورہی ہے، پہلے اختلاف رائے تھا لیکن عمران خان نے اس کو دشمنی میں بدل دیا ہے ،اب وہ ہمارے ساتھ دشمنی کرتا ہے تو ہم بھی اسی انداز میں بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر پیمرا کی جانب سے پابندی بالکل درست فیصلہ ہے، ویسے بھی اتنی لمبی تقاریر کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں