اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینئر صحافی عادل شاہزیب سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے، میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا، میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہو گی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔
سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ 1997ء سے لے کر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔ سوال کیا گیا کہ میں نے ملک کی بقاء کے لیے جو فیصلے کیے ان پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟ ان سے سوال کیا کہ پاناما کیس میں آپ پر نواز شریف کو نا اہل کرانے کے لیے جنرل (ر) فیض نے دباؤ ڈالا تھا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جواب دیا کہ جنرل فیض کون ہیں جو مجھ پر دباؤ ڈالتے؟ میں جنرل (ر) باجوہ سے اس دعوے کے بارے میں بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں ان کے لیے لابنگ کروں گا؟
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں